0
Friday 7 May 2021 00:58

کراچی کے ساحل پر یکجہتی فلسطین کشتی ریلی

اسلام ٹائمز۔ مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصیٰ پر صہیونیوں کے غاصبانہ قبضے اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں امامیہ اسکاؤٹس نے کیماڑی میں کشتی ریلی نکالی۔ ریلی میں موجود کشتیوں کو فلسطینی اور پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا تھا۔ ریلی میں امامیہ اسکاؤٹس کے جوانوں نے باوردی شرکت کرکے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ ریلی میں ماہی گیروں نے بھی شرکت کی اسرائیل اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر آئی ایس او کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آج کی یہ ریلی تحریک آزادی فلسطین کے مقبول نعرے ’’من النہر البحر‘‘ پر عملدرآمد کی واضح علامت ہے۔
خبر کا کوڈ : 931170
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش