0
Monday 10 Oct 2011 21:09

پارلیمنٹ کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے، ملک ماضی کی غلطیاں دہرانے کا متحمل نہیں ہو سکتا، عبدالغفور حیدری

پارلیمنٹ کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے، ملک ماضی کی غلطیاں دہرانے کا متحمل نہیں ہو سکتا،  عبدالغفور حیدری
شیخوپورہ:اسلام ٹائمز۔ سینٹ میں قائد حزب اختلاف عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی توڑنے کی بات پارلیمنٹ کے وقار کو مجروع کرنے کی کوشش ہے۔ شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پارلیمنٹ کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیئے۔ اکثریتی جماعت کی اکثریت کو تسلیم کرنا ہی جمہوریت ہے۔ ملک ماضی کی غلطیاں دہرانے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ایک سوال کے جواب میں جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنی سیٹ پر ہی جیت جائیں تو بڑی بات ہو گی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرنے سے کراچی میں امن ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 105209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش