0
Monday 10 Oct 2011 22:31

ذوالفقار مرزا کا استعفٰی منظور کر لیا، نثارکھوڑو، میرے ساتھ 50 اراکین سندھ اسمبلی ہیں، ذوالفقار مرزا

ذوالفقار مرزا کا استعفٰی منظور کر لیا، نثارکھوڑو، میرے ساتھ 50 اراکین سندھ اسمبلی ہیں، ذوالفقار مرزا
کراچی:اسلام ٹائمز۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ تصدیق کے بعد ذوالفقار مرزا کا استعفٰی منظور کر لیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کی حیثیت اب سابق رکن صوبائی اسمبلی کی ہے۔ سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسپیکر نثارکھوڑو نے تصدیق کی کہ ذوالفقارمرزا کا استعفٰی ان کے ہاتھ سے لکھا گیا تھا۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ انھوں نے ذوالفقار مرزا سے تصدیق کے بعد استعفٰی منظور کیا۔ نثار کھوڑو نے بتایا کہ استعفے سے متعلق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیراعلٰی قائم علی شاہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ذوالفقار مرزا کے استعفے کے بعد اب پی ایس ستاون بدین کی نشت خالی ہو گئی، جہاں ضمنی انتخابات منعقد کرائے جائیں گے۔ دوسری جانب میڈیا کو موصول ہونے والی استعفے کی کاپی کے مطابق ذوالفقارمرزا نے خود کو بےنظیر بھٹو کا بھائی اور پی ایس ستاون بدین کا ایم پی اے لکھا ہے۔ استعفے پر اٹھائیس اگست کی تاریخ درج ہے۔
ادھر سابق وزیر داخلہ سندھ  ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ ان کے ساتھ سندھ کے پچاس ایم پی ایز ہیں۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں کاشف عباسی سے گفتگو میں ذوالفقار مرزا نے کہا کہ وہ صدر آصف علی زرداری کو آزاد کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر زرداری کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ اپنے خلاف جلوسوں کے سوال پر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ وہ بھی کراچی بند کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزامن کمیٹی دہشتگرد نہیں۔
خبر کا کوڈ : 105221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش