0
Tuesday 19 Mar 2024 11:59

وزیراعظم کشمیر کے خلاف عدم اعتماد کے لیے نمبر پورے ہیں، راجہ فاروق

وزیراعظم کشمیر کے خلاف عدم اعتماد کے لیے نمبر پورے ہیں، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے تعداد پوری ہو گئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اب نواز شریف اور صدر آصف زرداری فیصلہ کریں کہ آزاد کشمیر کا اگلا وزیراعظم کون ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کسی بھی وقت آ سکتی ہے، انوار الحق کو جو قوتیں لائیں ان سے بہت بڑی غلطی ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1123560
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش