0
Tuesday 9 Apr 2024 20:17

مودی حکومت میں چین ایک انچ بھی ہماری زمین پر قبضہ نہیں کرسکا، امت شاہ

مودی حکومت میں چین ایک انچ بھی ہماری زمین پر قبضہ نہیں کرسکا، امت شاہ
اسلام ٹائمز۔ آئندہ پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ آسام کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے منگل کو ریاست کے لکھیم پور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی حکومت میں چین بھارت کی ایک انچ زمین پر بھی قبضہ نہیں کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کبھی نہیں بھولیں گے کہ ملک کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو نے 1962ء میں چینی حملے کے دوران آسام اور اروناچل کو تنہا چھوڑ دیا تھا۔ امت شاہ نے کہا کہ جب چین نے حملہ کیا، لڑنے کے بجائے، جواہر لال نہرو نے آسام کو الوداع کہا تھا۔ آسام کو چھوڑ دیا تھا لیکن نریندر مودی کی حکومت میں چین ملک کی ایک انچ زمین پر بھی قبضہ نہیں کر سکا۔ اس طرح کی حکمرانی نریندر مودی نے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اروناچل اور آسام 1962ء کو کبھی نہیں بھول سکتے۔ نریندر مودی کے دور میں اس (چین) نے ڈوکلام میں کچھ ہمت کی، اسے 43 دن تک روکے رکھا اور نریندر مودی نے اسے واپس جانے پر مجبور کیا۔ بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے بنگلہ دیش کے ساتھ ملک کی سرحد کو بھی محفوظ بنایا اور دراندازی کو روکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں آسام ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح ایک ترقی یافتہ ریاست بن جائے گا۔ برسوں سے کانگریس پارٹی نے رام مندر کا مسئلہ التوا میں رکھا ہوا تھا، یہ فیصلہ نریندر مودی کے دور میں آیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1127766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش