0
Tuesday 9 Apr 2024 19:53

بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 11 اپریل کو ہوگی

بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 11 اپریل کو ہوگی
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے بیشتر حصوں سے ایسی رپورٹ آرہی ہیں کہ وہاں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے ،ایسی صورت میں 10 اپریل کو عید کا چاند نظر آئے گا اور 11 اپریل کو بھارت میں عید کی نماز ادا کی جائے گی۔ بھارت کی مختلف ریاستوں کی رویت ہلال کمیٹی اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی سمیت لکھنو کی مرکزی چاند کمیٹی کی طرف سے باضابطہ طور پر اعلامیہ جاری کرکے اس کی اطلاع دی گئی ہے کہ آج شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے، ایسی صورت میں مکمل 30 روزے رکھے جائیں گے اور کل یعنی بدھ کا دن رمضان کا آخری روزہ ہوگا، جبکہ جمعرات کو نماز عید ادا کی جائے گی۔ وہیں عرب ممالک میں آج رمضان کے 30 روزے مکمل ہوگئے ہیں ایسی صورت میں کل یعنی 10 اپریل بروز بدھ کو عید کی نماز ادا کی جائے گی چونکہ آج ان ممالک میں شوال کا چاند نظر آنا یقینی ہے۔

ادھر مقبوضہ کشمیر کے سرحدی ضلع لداخ کے کرگل ضلع میں شوال کا چاند نظر آ گیا ہے۔ اس لئے یہاں بدھ کے روز عید الفطر منائی جائے گی۔ ہلال کمیٹی اثنا عشریہ کرگل کے ایک نمائندے نے بتایا کہ کرگل ضلع کے متعدد علاقوں سے شوال کے چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ اس بناء پر کل عید الفطر منانے کا اعلان کیا جاتا ہے، یکم شوال بدھ کے روز نماز عید الفظر احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں ادا کی جائے گی۔ صدر و اراکین جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل نے تمام اہل اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے مفتی اعظم ناصر الاسلام کے بقول خطہ لداخ اور چناب سمیت متعدد علاقوں سے رویت کی تصدیق کی خبریں موصول ہوئیں ہیں، جن کی بنیاد پر یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ جموں کشمیر میں بھی کل نماز عید  ادا کی جائے گی۔ چونکہ کشمیر کا مطاف پاکستان کے مطاف سے ملتا جلتا ہے اور پاکستان میں  متعدد مقامات سے رویت کی تصدیق کے بعد مرکزی ہلال کمیٹی نے کل عید الفطر منانے کا اعلان کیا ہے۔ حالانکہ بنگلہ دیش میں رویت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے جمعرات کو عید منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ جموں کشمیر اور لداخ میں بھی رویت کی تصدیق کے بعد مفتی اعظم ناصر الاسلام اور مسئول ہلال کمیٹی اثنا عشریہ کرگل کی طرف سے کل نماز عید ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1127767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش