0
Tuesday 9 Apr 2024 21:01

عیدالفطر اخوت، اعتدال و رواداری کا درس دیتی ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری

عیدالفطر اخوت، اعتدال و رواداری کا درس دیتی ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان سمیت پوری اُمت مسلمہ کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالفطر اخوت، اعتدال و رواداری کا درس دیتی ہے، عید کی خوشیوں میں غریب رشتہ داروں، ہمسایوں اور ضرورت مندوں کا خیال رکھیں، اللہ رب العزت پاکستان اور اُمت مسلمہ کی حفاظت و مدد فرمائے۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ رمضان المبارک میں کی گئی عبادت اور روزوں کو قبول فرمائے اور اس کا اجر عظیم عطا کرے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے عیدالفطر پر اسلامیان پاکستان اور اُمت مسلمہ کو مبارکباد دی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ رب العزت اُمت کو اتحاد ویکجہتی کی لڑی میں پروئے۔
خبر کا کوڈ : 1127777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش