0
Wednesday 10 Apr 2024 16:58

یہ عید ہم غزہ کے نام کرتے ہیں، باضمیر لوگوں کو اٹھنا پڑے گا، حافظ نعیم الرحمان

یہ عید ہم غزہ کے نام کرتے ہیں، باضمیر لوگوں کو اٹھنا پڑے گا، حافظ نعیم الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ لگتا ہے سندھ ڈاکوؤں کے حوالے ہے، رمضان المبارک میں 7 ہزار وارداتیں ریکارڈ ہوئی ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نہ کوئی ادارہ نہ کوئی حکومت شہریوں کو تحفظ دے رہی ہے، پکے اور کچے کے ڈاکو اسی طرح موجود ہیں ، حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ یہ عید ہم غزہ کے نام کرتے ہیں، اہل غزہ کی مدد کے لیے کوئی نہیں پہنچ رہا، پوری امت اور باضمیر لوگوں کو اٹھنا پڑے گا، اگر فلسطین صہیونیوں کی دہشت گردی کا شکار ہے تو کل کوئی اور ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کم از کم اتنا تو کریں کہ زخمی فلسطینیوں کو راستہ دیں تاکہ ان کا علاج ہو سکے، ہم چاہتے ہیں پوری دنیا مل کر اسرائیل پر دباؤ ڈالے، ملک میں بھی صورتحال اچھی نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ رمضان میں 20 سے زائد شہری مزاحمت پر قتل کردیئے گئے، شہر میں رواں سال ہزاروں وارداتیں ہوچکی ہیں، یہ ادارے اور حکومت تحفظ نہیں فراہم کر سکتے تو ان کا کوئی فائدہ نہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ رمضان کی عبادات ہمیں بڑے جہاد کے لئے آمادہ کرتی ہے، رمضان کا مہینہ حق کا ساتھ دینے اور باطن کو سرنگوں کرنے کا مہینہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1127873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش