0
Wednesday 10 Apr 2024 18:33

بعد نماز عید الفطر، آئی ایس او کراچی کے فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرے

بعد نماز عید الفطر، آئی ایس او کراچی کے فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر بعد نماز عید شہر بھر کی مختلف مساجد کے سامنے مظلومین فلسطین کے لئے احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے اور نمازیوں کے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں اور فلسطینی بینڈ باندھ کر مظلومین فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈویژن صدر ظفر حیدر نے کہا کہ عید الفطر کے پرمسرت موقع پر تمام عالم اسلام بلخصوص منجی عالم بشریت امام زمانہ عج، رہبر معظم سید علی خامنہ ای، آیت اللہ سیستانی و دیگر مراجع عظام  کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں، عوام سے گزارش ہے کہ عید الفطر کے پرمسرت موقع پر مظلومین جہاں بالخصوص مظلومین فلسطین کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں، آج دنیا بھر کے سامنے عالمی استکبار امریکہ اور اسرائیل کا حقیقی چہرہ آشکار ہوچکا ہے اور فتح مظلومین انشاءاللہ قریب تر ہے، ہم سلام پیش کرتے ہیں تمام مقاومتی گروہوں جنہوں نے فلسطین، لبنان، یمن اور شام میں علم مزاحمت بلند کیا ہوا ہے اور اس وقت عالمی استکبار کے سامنے سیسہ پیلائی دیوار کی مانند محاز حق پر ڈٹے ہوئے ہیں اور ظالمین کو ذلت بھری شکست سے دوچار کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1127882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش