0
Tuesday 16 Apr 2024 01:37

نگراں حکومت جب بھی آتی ہے آئی جی سے ہیڈ محرر تک تبدیل کردیا جاتا ہے، آئی جی سندھ

نگراں حکومت جب بھی آتی ہے آئی جی سے ہیڈ محرر تک تبدیل کردیا جاتا ہے، آئی جی سندھ
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم بڑھنے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت جب بھی آتی ہے یہ ٹرینڈ بن گیا ہے کہ آئی جی سے ہیڈ محرر تک کو تبدیل کردیا جاتا ہے، یہی تبدیلی اسٹریٹ کرائم بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے خصوصی بات چیت میں کہا کہ نگراں حکومت میں ہر پانچ سال بعد ٹرینڈ سابن گیا ہے،آئی جی سے ہیڈ محرر تک کو تبدیل کردیا جاتا ہے اور یہی سب سے بڑا مسئلہ ہے جس کا ہم سامنا کر رہے ہیں۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ جن کیخلاف ٹھوس ثبوت ہوں ان کو آپ بے شک تبدیل کریں لیکن اس طرح مکمل تبدیلی کرنے سے پورا میکنزم خراب ہوجاتا ہے، میں سمجھتا ہوں کرائم بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے۔ غلام نبی میمن نے کہا کہ سیف سٹی ایک الگ اتھارٹی ہے جس کے تحت کام ہورہا ہے، 24 مارچ کو سیف سٹی کا این آر ٹی سی کے ساتھ معاہدہ ہوچکا ہے، پہلے فیز میں 1300 کیمرے لگ رہے ہیں، سیف سٹی کا پروجیکٹ مرحلہ وار مکمل ہونے جارہا ہے۔ غلام نبی میمن نے کہا کہ کراچی میں پولیس اسٹریٹ کرائم روکنے کے لیے کام کر رہی ہے لیکن اس کے لیے سوسائٹی کو بھی پولیس کی مدد کرنا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 1128907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش