0
Tuesday 16 Apr 2024 01:39

سندھ حکومت نے کراچی میں بدامنی کا ملبہ نگراں حکومت پر ڈال دیا

سندھ حکومت نے کراچی میں بدامنی کا ملبہ نگراں حکومت پر ڈال دیا
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کراچی میں بدامنی نگراں حکومت کی لاپروائی ہے، سیاسی جماعتوں کے بیانات مسترد کرتا ہوں ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ کندھ کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا کہ قبائلی جھگڑوں کے خاتمے کے لیے سرداروں سے میٹنگ کی ہے، کراچی میں بدامنی نگراں حکومت کی لاپروائی ہے، سبزوئی ڈاکو کے خاتمے کے لیے بھرپور ایکشن لیا ہے اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے بیانات مسترد کرتا ہوں ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، اس وقت کندھ کوٹ، شکارپور اور گھوٹکی سے درجنوں مغوی ڈاکوؤں کے قبضے میں ہیں، امن و امان کو بہتر بنانے کے لیے آئی جی سندھ اور سینئرز کے ساتھ اجلاس کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اس وقت سی پیک روڈ کھلا ہوا ہے، اس اجلاس کے بعد امن و امان دیکھنے کو ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 1128909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش