0
Tuesday 16 Apr 2024 01:51

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا آج سے پٹرول، ڈیزل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا آج سے پٹرول، ڈیزل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مطالبات پورے نہ ہونے پر آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن نے آج سے پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کی جانب سے تیل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان میٹرائزڈ سسٹم کے تحت ٹینکرز کی بھرائی کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر کیا گیا ہے، مطالبات کی منظوری تک سپلائی کو معطل رکھا جائے گا۔

آئل ٹینکر اونر ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ناپ تول میں کمی کا مطالبہ پورا ہونے تک پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی معطل رہے گی۔ اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں سپلائی نہیں کی جائے گی۔ تمام ہوائی اڈوں کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل رہے گی۔ آئل ٹینکر اونر ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ اور پی ایس او حکام نے 20 فروری کے معاہدے کی خلاف ورزی کی جس پر نوٹس بھی بھجوائے لیکن کوئی جواب نہیں ملا، میٹررائزڈ سسٹم کے تحت بھرائی کے مطالبے کو فوری پورا کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1128914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش