0
Tuesday 16 Apr 2024 02:30

پاکستان میں سرمایہ کاری، سعودی وفد آج ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی سے ملاقات کریگا

پاکستان میں سرمایہ کاری، سعودی وفد آج ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی سے ملاقات کریگا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں اہم منصوبوں میں سرمایہ کاری کو حتمی شکل دینے کیلئے سعودی عرب کا وفد آج ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی سے ملاقات کرے گا۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں وفد 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کے وفد کا استقبال کیا۔ سعودی وفد میں وزیر پانی و زراعت، وزیر صنعت و معدنی وسائل، نائب وزیر سرمایہ کاری، سعودی خصوصی کمیٹی کے سربراہ، وزارت توانائی اور سعودی فنڈ کے عہدیدار بھی وفد میں شامل ہیں۔

سعودی وفد پاکستان میں قیام کے دوران سرمایہ کاری کے مواقعوں کا جائزہ لے گا اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کو حتمی شکل دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔ سعودی نائب وزیر دفاع کی قیادت میں ایک اور اعلیٰ اختیاراتی وفد آج پاکستان پہنچے گا جو دفاعی پیداوار اور دفاعی تعاون سے متعلق منصوبوں کو حتمی شکل دے گا۔ دورے کے نتیجے میں پاکستان کی برآمدی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی ہم منصب آج مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے اس کے علاوہ مہمان وفد کی صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ ملاقوں میں سعودی عرب کی زراعت، توانائی، تجارت، معدنیات، آئی ٹی ، ٹرانسپورٹ شعبوں میں دلچسپی، ریکوڈک منصوبے میں سعودی سرمایہ کاری سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1128922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش