0
Tuesday 16 Apr 2024 10:39

ریکوزیشن جمع کرانے کے باوجود اسمبلی اجلاس نہ بلانا آئینی اداروں کی توہین ہے، خواجہ فاروق

ریکوزیشن جمع کرانے کے باوجود اسمبلی اجلاس نہ بلانا آئینی اداروں کی توہین ہے، خواجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری و اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد نے حکومت آزادکشمیر کی جانب سے اسمبلی کا اجلاس تین چار ماہ گزر جانے کے باوجود نہ بلائے جانے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری ممالک میں اسمبلیاں اسی لیے تشکیل دی جاتی ہیں کروڑوں روپے الیکشن کروانے پر خرچ ہوتا ہے کہ عوام کے مسائل سمیت تمام آئینی قانونی سیاسی معاملات کو زیر بحث لایا جا سکے لیکن ہماری ریاست کی بدقسمتی ہے کہ چار ماہ ہو گئے بار بار مطالبہ کیے جانے حتیٰ کہ تحریک انصاف کی جانب سس 8 اراکین کے دستخطوں سے ریکوزیشن بھی اسمبلی سیکرٹریٹ میں گزشتہ ماہ جمع کروائی گئی لیکن آج تک اجلاس نہ بلا کر آئینی اداروں کی توہین کی گئی۔ 

خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ بطور رکن اسمبلی میں نے حلقہ تین سٹی مظفرآباد کی 20 کلومیٹر سڑکات میں حکومت کی جانب سے رکاوٹیں ڈالنے، دیگر حلقہ جات کی طرح ٹھیکیداروں کو کیے گئے کاموں کے 10، 10 کروڑ روپے کی ادائیگی کرنے اور حلقہ تین کو اس سے محروم کیے جانے، این ٹی ایس کے تحت حلقہ 3 کو صرف 20 اسامیاں دینے جب کہ وزیراعظم، سینئر وزیر سمیت دیگر وزراء کو 158 اور 147 اسامیاں دینے، سی ایم ایچ فلائی اوور، دومیل سیداں سلائیڈ، واک وے پلیٹ، رشید آباد مانک پیاں پل سمیت کئی منصوبہ جات کے حوالے سے اسمبلی اجلاس میں تحریک التواء، سوالات، نکتہ اعتراض سمیت نوٹس جمع کرائے ہوئے ہیں تاکہ حکومت سے اسمبلی کے اس اہم فورم پر اس انتقامی پالیسی کے حوالے سے پوچھا جا سکے لیکن حکومت اپنی عددی اکثریت کے زعم میں اجلاس ہی نہیں طلب کر رہی۔

انھوں نے کہا تحریک انصاف نے حکومت کی اتحادی پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نواز سے بھی اجلاس بلائے جانے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ کیا لیکن مقام افسوس ہے کہ ان دو اتحادی جماعتوں نے بھی اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہ کی اور حکومت سمیت انتہائی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی قانونی آئینی ذمہ داری پوری کرے مجبوراً تحریک انصاف اپنے طور پر اسمبلی کی سیڑھیوں پر اپنے اراکین کے ذریعے میڈیا کی موجودگی میں اسمبلی اجلاس منعقد کرے گی حکومت کو سبکی سے بچنے کیلئے فوری اجلاس بلا لینا چاہیے تاکہ بطور رکن اسمبلی حلقہ 3 کے ساتھ ہر شعبہ میں ہونے والی ناانصافیوں کی جانب توجہ دلا سکوں۔
خبر کا کوڈ : 1128978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش