0
Tuesday 16 Apr 2024 16:22

جلاو گھیراو ، توڑ پھوڑ کیس، ٹی ایل پی کے 9 کارکن باعزت بری

جلاو گھیراو ، توڑ پھوڑ کیس، ٹی ایل پی کے 9 کارکن باعزت بری
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک کے کارکنان کیخلاف توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تحریک لبیک کے 9 کارکنان کو بری کر دیا۔ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ پراسیکیوشن ملزمان کیخلاف الزامات ثابت نہیں کر سکی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ملزم محمد یوسف، ریحان حسین، سعید احمد، محمد اظہر منیر، محمد سلیم، محمد اشرف اور افضال سمیت 9 کارکنان کو بری کیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ پراسیکیوشن ملزمان کیخلاف الزامات ثابت نہیں کر سکی۔ ملزمان کی جانب سے اسری ٰچودھری، ملک سلیم ایڈووکیٹ اور خاور حیات ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ ملزمان کیخلاف تھانہ نواں کوٹ میں 2021 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ تحریک لبیک کے کارکنان کیخلاف توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام تھا۔
خبر کا کوڈ : 1129042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش