0
Tuesday 16 Apr 2024 19:01

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشان، قیمتیں کم کرنیکا مطالبہ

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشان، قیمتیں کم کرنیکا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کوئٹہ کے شہری شدید برہم ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ حکومت عوام کو کسی بھی طرح کا ریلیف فراہم کرنے سے قاصر نطر آ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے بعد بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شہریوں نے اس اضافے کو مسترد کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت راتوں رات پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے۔ شہری مہنگائی کے ہاتھوں پہلے سے ہی پس رہے ہیں اور ان کی دشواریوں میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ایک شہری نے کہا کہ ایک طرف مہنگائی ہے اور دوسری طرف کاروبار نہیں ہے۔ ایسے میں حکومت مسلسل پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لے۔
خبر کا کوڈ : 1129045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش