0
Tuesday 16 Apr 2024 19:32
ہماری شراکت داری مشترکہ اہداف اورخوشحالی مستقبل پر ہے

پاکستان کی سعودیہ کو پی آئی اے اور ایئرپورٹس کی نجکاری میں جوائنٹ وینچر کی پیشکش

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات علاقائی امن و استحکام کیلئے اہم ہیں
پاکستان کی سعودیہ کو پی آئی اے اور ایئرپورٹس کی نجکاری میں جوائنٹ وینچر کی پیشکش
اسلام ٹائمز۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے سعودی عرب کو قومی ایئر لائنز پی آئی اے اور ائیرپورٹس کی نجکاری میں جوائنٹ وینچر کی پیشکش کر دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران سعودی وفد نے ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی سے ملاقات کی جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی خصوصی طور پر شریک تھے۔ اس دوران ایس آئی ایف سی ایپکس نے سعودی وفد کو سرمایہ کاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق سعودی وفد کو پی آئی اے اور ایئرپورٹس کی نجکاری میں جوائنٹ وینچرکی پیشکش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ وفد کو اسلام آباد میں 2 فائیو سٹار ہوٹلزکی نجکاری میں بھی جوائنٹ وینچرکی پیشکش کی گئی۔ ہوٹلز کیلئے زمین سی ڈی اے دے گی جبکہ سرمایہ کاری سعودی حکومت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق وفد کو تجویز دی گئی کہ سعودی حکومت چاہے تو خود ہوٹل بنا کر چلائے جبکہ اجلاس میں وفد کو مٹیاری ٹرانسمیشن لائن اور فرسٹ ویمن بینک کی بھی آفر کی گئی۔ سعودی وفد نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے کہا کہ برادرانہ تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے، زراعت، توانائی، معدنیات، میں تعاون کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ٹی اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون دونوں ملکوں کیلئے مفید ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات علاقائی امن و استحکام کیلئے اہم ہیں۔ ہماری شراکت داری مشترکہ اہداف اورخوشحالی مستقبل پر ہے۔ ایس آئی ایف سی سے سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 1129070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش