0
Tuesday 16 Apr 2024 21:18

آٹھ شوال تاریخ اسلام کا سیاہ ترین دن ہے، علامہ مقصود ڈومکی

آٹھ شوال تاریخ اسلام کا سیاہ ترین دن ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ 8 شوال 1926 تاریخ اسلام کا سیاہ ترین دن ہے۔ جس دن آل سعود نے دختر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بی بی فاطمہ الزھراء سلام اللہ علیہا اور آل رسول کے روضہای مقدسہ جنت البقیع کو شرک کا فتویٰ لگا کر شہید کیا۔ علامہ مقصود ڈومکی نے یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 8 شوال 1344 ہجری کو سعودی عرب کے بادشاہ عبدالعزيز بن سعود نے جنت البقیع میں حضرت بی بی فاطمہ الزھراء بنت رسول خدا علیھما السلام، امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام، امام زین العابدین علیہ السلام، امام محمد باقر علیہ السلام، امام جعفر صادق علیہ السلام اور اصحاب رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مزارات مقدسہ منہدم کرا دیئے۔ آل سعود نے آل رسول کے مقدس مزارات کی بے احترامی کی۔ بنی امیہ و بنی عباس نے آل رسول کو شہید کیا اور آل سعود نے آل رسول کی قبروں کی بے احترامی کی اور مزارات کو منہدم کر دیا۔ تقریبا سو سال گزر چکے مگر آل سعود تعمیرات کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ آل سعود نے اس قبیح فعل سے کروڑوں مسلمانوں کو سوگوار کر دیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے کہا کہ آل سعود نے شعائر اللہ کی توہین کرتے ہوئے سرزمین وحی پر فحاشی و عریانی کو فروغ دیا۔ حجاب اور شعائر دین کو پامال کیا۔ جبکہ امریکہ اور اسرائیل کی غلامی اختیار کرتے ہوئے یمنی مسلمانوں پر بمباری کی، اور فلسطین و قبلہ اول مسجد اقصیٰ سے خیانت کی۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے کروڑوں شیعہ سنی مسلمانوں کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ جنت البقیع اور جنت المعلی کو دوبارہ تعمیر کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1129090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش