0
Tuesday 16 Apr 2024 22:22

رافائل گروسی کا عنقریب دورہ ایران و روس

رافائل گروسی کا عنقریب دورہ ایران و روس
اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) رافائل گروسی نے آئندہ چند ہفتوں میں تہران، ماسکو اور کیف کے اپنے دورے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اپنی ایک پریس کانفرنس کے دوران رافائل گروسی کا کہنا تھا کہ میں آئی اے ای اے اور تہران کے درمیان باہمی تعاون کی سطح کو بہتر بنانے کے لئے آنے والے ہفتوں میں ایران کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق رافائل گروسی نے مزید کہا کہ میں ایرانی حکومت کے ساتھ رابطہ کر رہا ہوں اور مجھے امید ہے کہ اگلے ایک یا دو ہفتوں کے دوران میں تہران جاؤں گا تاکہ معاملات دوبارہ پٹری پر آسکیں!

رافائل گروسی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میں باہمی تعاون کی سطح کو بڑھانے کے معاملے میں صورتحال کو بہتر بنا سکتا ہوں۔

سربراہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے اعلان کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں مستقبل قریب میں روس و یوکرائن جانے کا ارادہ بھی رکھتا ہوں۔

رپورٹ کے مطابق زاپروژیا (Zaporozhye) جوہری پاور پلانٹ کی موجودہ حالت کے بارے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں رافائل گروسی نے مزید کہا کہ ہمیں یوکرائن و روس کا سفر کرنا اور ارتباطی چینل کو کھلا رکھنا ہے۔

اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں رافائل گروسی نے کہا کہ کہ ایران نے اتوار کے روز اپنی جوہری تنصیبات کو سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بند کر دیا تھا اور آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کو وہاں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی تھی لیکن سوموار کے روز سے ان کا آپریشن دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1129103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش