0
Wednesday 17 Apr 2024 08:32

بلدیاتی اداروں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، ضیاء القمر

بلدیاتی اداروں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، ضیاء القمر
اسلام ٹائمز۔  آزاد حکومت کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار ضیاء القمر نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، عوام کے منتخب کردہ بلدیاتی نمائندے ہمارے لیے قابل احترام ہیں، عوام نے جس کو بھی مینڈیٹ دیا ہے اس کی تکریم ہم پر لازم ہے، حکومت بلدیاتی نمائندوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، بلدیاتی نمائندوں کیساتھ ملکر باغ کی تقدیر کو بدلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مقامات پر عید ملن پارٹیز اور مختلف وفود سے میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وسطی باغ کی عوام کا مسئلہ میرا مسئلہ ہے، عوام نے مینڈیٹ دیکر جس اعتماد کا اظہار کیا اس اعتماد پر پورا اتروں گا اور وسطی باغ کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرون گا، موجودہ دور ٹیکنالوجی کا دور ہے ہم نے اپنی نسلوں کو دورہ جدید کے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنا ہے جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی سے آگاہی مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کا واحد راستہ ہے۔ نوجوانوں کے روز گار کے لیے منصوبہ بندی مکمل ہو چکی ہے، بے روز گاری کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ باغ کے اندر میرٹ کے مطابق تقرریاں اور تبادلے ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی انتقامی کاروائیوں پر یقین نہیں رکھتی، ہم نے کسی بھی جماعت کے کارکنوں کو انتقامی کاروائی کا نشانہ نہیں بنایا اور نہ ہمارا ایسا کوئی منشور ہے۔
خبر کا کوڈ : 1129189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش