0
Monday 28 Nov 2011 03:20

کالعدم تنظیم کی سرپرستی کرنیوالے ریاستی عناصر کو بے نقاب کر کے سر عام پھانسی دی جائے، علامہ عباس کمیلی

کالعدم تنظیم کی سرپرستی کرنیوالے ریاستی عناصر کو بے نقاب کر کے سر عام پھانسی دی جائے، علامہ عباس کمیلی
اسلام ٹائمز۔ پولیس اور رینجرز فلیگ مارچ کے بجائے سکیورٹی کے عملی اقدامات کرے، دو شیعہ نوجوانوں کی کالعدم دہشتگرد سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہادت حکومت سندھ کے منہ پر طمانچہ ہے، کالعدم دہشتگرد گروہ کی سرپرستی کرنے والے ریاستی عناصر کو بے نقاب کر کے دہشتگردوں کے ساتھ سر عام پھانسی دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ، سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی، مولانا حسین مسعودی، علامہ باقر زیدی، علامہ نثار قلندری، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ جعفر رضا نقوی اور دیگر نے نمائش چورنگی پر کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی کھلے عام دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔
جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کو بار ہا مطلع کئے جانے کے باوجود بھی کالعدم دہشتگرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے خلاف کاروائی نہ کرنا حیرت انگیز بات ہے، ان کا کہنا تھا کہ کالعدم دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ پر باقاعدہ پابندی عائد کی جائے نہ کہ جلسے جلوسوں کی اجازت دی جائے، انہوں نے کہا کہ یکم محرم الحرام کے دن ہی کالعدم دہشتگرد تنظیم کے دہشتگروں نے سرعام فائرنگ کرتے ہوئے جس طرح دو معصوم شیعہ نوجوانوں کو شہید کر دیا، جو حکومت سندھ اور سکیورٹی اداروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نمائش چورنگی پر رونما ہونے والے خونی واقعہ میں ملوث کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کو فی الفور اور سرعام پھانسی دی جائے، جو ملک بھر میں امریکی ایماء پر دہشت گردی کا کھیل کھیل کر ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے پر تلے ہوئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ان دہشتگردوں کے آقاؤں نے پاک افواج پر حملہ کر کے درجنوں فوجی جوانوں کو شہید کر دیا ہے جبکہ ان زرخرید دہشت گردوں نے اپنے غیر ملکی آقاؤں امریکا، اسرائیل، برطانیہ اور بھارت کی ایماء پر یکم محرم کے روز دہشتگردی کا گھناؤنا کھیل کھیل کر ملک میں انارکی پھیلانے اور عدم استحکام کا شکار کرنے کی ناپاک سازش کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی ہے، جسے ملت جعفریہ کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں اور ان کی کالعدم جماعت پر سخت پابندی عائد کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوس ناک واقعات رونما نہ ہو سکیں، انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ ملت جعفریہ کے صبر کے پیمانہ کو نہ آزمایا جائے اور کالعدم دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی جائے، بصورت دیگر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 117884
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش