0
Friday 9 Dec 2011 01:03

مہمند ایجنسی حملے کی تحقیقات سے کوئی امید نہیں، شامل نہیں ہوں گے، عسکری ذرائع

مہمند ایجنسی حملے کی تحقیقات سے کوئی امید نہیں، شامل نہیں ہوں گے، عسکری ذرائع
اسلام ٹائمز۔ عسکری ذرائع نے کہا ہے کہ مہمند ایجنسی میں نیٹو حملے کی تحقیقات میں شامل نہیں ہوں گے۔ ان تحقیقات سے کوئی امید نہیں، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ نیٹو اور عالمی برادری نے پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم نہیں کیا۔ نیٹو حملوں پر تحقیقات کا پہلے بھی کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا اور آئندہ بھی ایسی تحقیقات سے کوئی امید نہیں، پاکستان نیٹو حملے کے حوالے سے تحقیقات میں شامل نہیں ہوگا۔ عسکری ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی میں سیکورٹی آپریشن کے دوران باہتر آفیسران شہید اور دو سو باہتر زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بارڈر پر پہلے چار رابطہ چیک پوسٹیں تھیں جنہیں بڑھا کر پانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 120699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش