0
Wednesday 18 Jan 2012 21:11

روس کی ایران پر عائد پابندیوں اور فوجی جارحیت کی مخالفت، مذاکرات سے مسئلہ حل کرنیکا مشورہ

روس کی ایران پر عائد پابندیوں اور فوجی جارحیت کی مخالفت، مذاکرات سے مسئلہ حل کرنیکا مشورہ
اسلام ٹائمز۔ روس نے ایران پر مغربی طاقتوں کی جانب سے عائد پابندیوں اور کسی بھی فوجی جارحیت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران پر حملے کی صورت میں خطہ عدم استحکام کا شکار ہو جائے گا۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ روس کو ایران پر کسی بھی فوجی حملے کے ضمن میں تشویش ہے اور روس ایران کیخلاف فوجی جارحیت کو روکنے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر فوجی طاقت کے استعمال سے ردعمل کا خلاف توقع سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کا تنازع ایران پر اقتصادی پابندیوں سے نہیں بلکہ مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکل سکتا ہے۔ واضح رہے کہ روس نے ایران کی جوہری پلانٹ کی تعمیر میں مدد کی تھی۔ ایران کیخلاف اقوام متحدہ کی طرف سے عائد بعض پابندیوں کی حمایت بھی کرتا رہا ہے، تاہم حالیہ مہینوں میں روس نے ایران کیخلاف پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے مذاکرات سے مسئلہ کا حل نکالنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 131388
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش