0
Thursday 2 Feb 2012 21:03

ہم عدلیہ کا احترام نہیں کرینگے تو کون کریگا، دوبارہ عدلیہ کے سامنے حاضر ہونگا، گیلانی

ہم عدلیہ کا احترام نہیں کرینگے تو کون کریگا، دوبارہ عدلیہ کے سامنے حاضر ہونگا، گیلانی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اداروں کو کمزور نہیں کرنا چاہتے، عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، پہلے بھی عدلیہ کے سامنے حاضر ہوا، اب دوبارہ بھی ہونگا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہر ادارے کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔ ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں تو تنقید نہیں ہو گی۔ وزیراعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت تمام ادارے پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں، جو پارلیمنٹ کہے گی ہم وہی کریں گے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کی مثبت تجاویز کا خیر مقدم کرے گی۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم عدلیہ کا احترام نہیں کریں گے تو کون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے متعلق پارلیمنٹ جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کرنے کو تیار ہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ اداروں کو کمزور کریں۔ آئین کو جتنا تحفظ موجودہ حکومت نے دیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ اس میں مزید بہتری کے لیے اپوزیشن کی تجاویز کی حمایت کریں گے۔ وزیراعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ ہر ادارے کو آئینی دائرے کے اندر رہ کر کام کرنا چاہیے۔ انیس سو تہتر کے آئین کے تحت سب ادارے کام کریں تو کوئی تنقید نہیں ہو گی۔ وزیراعظم نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل سے اتفاق کیا۔
خبر کا کوڈ : 135014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش