0
Monday 4 Jun 2012 01:27

ایم ڈبلیو ایم کھارادر کی جانب سے 13 رجب کی مناسبت سے جلوس کا انعقاد کیا گیا

ایم ڈبلیو ایم کھارادر کی جانب سے 13 رجب کی مناسبت سے جلوس کا انعقاد کیا گیا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن ڈسٹرکٹ ساؤتھ کھارادر یونٹ کی جانب سے یوم ولادت باسعادت حضرت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب ع کی مناسبت سے بڑا امام بارگاہ کھارادر سے جلوس نکالا گیا، جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا واپس بڑا امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوا، جلوس کے شرکاء نعرہ حیدری، نعرہ رسالت، علی کا طرز زندگی منافقت کی موت ہے اور دیگر نعرے لگا رہے تھے۔ جلوس میں سینکڑوں کی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔ جلوس کے شرکاء جب پولیس چوکی کھارادر پہنچے تو وہاں جلوس نے جلسے کی صورت اختیار کی، اس موقع پر مولانا منور علی نقوی اور ایم ڈبلیو ایم ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے سیکریٹری جنرل برادر وصی محمد نے شرکائے جلوس سے خطاب کیا۔

مولانا منور نقوی کا کہنا تھا کہ ولایت امیرالمومنین ؑ ہمارے ایمان کا لازمی جز ہے، امام علی ؑ کی ولایت پر ایمان کے بغیر کوئی بھی انسان شیعہ ہونے کا دعویٰ نہیں کرسکتا، لہٰذا ہمیں چاہیئے کہ ولایت کا حق ادا کرتے ہوئے اس کے اصل پیغام کو سمجھتے ہوئے معاشرے کی اصلاح کے لئے اپنا وظیفہ انجام دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام علیؑ کا پیغام ہے کہ ہر ظالم کے دشمن اور ہر مظلوم کے مددگار بنو، آج ہماری ذمہ داری ہے کہ وقت کے طاغوت امریکہ و اسرائیل کے خلاف متحدہوں اور اپنے اتحاد سے شیطانی طاقتوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔

برادر وصی محمد نے کہا کہ آج عالمی طاقتوں کے ایجنٹ اپنی تمام تر توانائیاں اس وطن عزیز کے خلاف سازشوں میں صرف کررہی ہیں، شیعیان علی ؑ کی ذمہ داری بنتی ہے آپس میں نظم پیدا کریں، منظم ہوں، طاقتور ہوں اور اپنی طاقت سے ان بیرونی ایجنٹوں کے ہاتھ کاٹ ڈالیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین انشاءاللہ یکم جولائی کو مینار پاکستان پر شیعیان اہلبیت ؑ کی طاقت کا مظاہرہ کرے گی اور انشاءاللہ وقت کے خیبریوں کو یہ پیغام دے گی کہ پاکستان کی کربلا میں شیعیان علیؑ موجود ہیں اور ہر ان کے ہر راستہ پر رکاوٹ بنیں گے۔
خبر کا کوڈ : 167986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش