0
Wednesday 6 Jun 2012 02:52

امریکی استعمار شکست کھا چکا، اسلامی قوتوں کے بڑھتے قدم کوئی نہیں روک سکتا، منور حسن

امریکی استعمار شکست کھا چکا، اسلامی قوتوں کے بڑھتے قدم کوئی نہیں روک سکتا، منور حسن
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ امریکی استعمار شکست کھا چکا ہے، اسلامی قوتوں کے بڑھتے ہوئے قدموں کو اب کوئی نہیں روک سکتا، دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں، استعماری قوتوں کے خلاف جدوجہد میں علماء کرام فیصلہ کن کردار ادا کرنے کے لئے کمربستہ ہو جائیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے منگل کے روز نوشہرہ میں واقع معروف دیوبند دینی درس گاہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں علماء اور طالب علموں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے مہتمم اور جے یو آئی (س) کے مولانا سمیع الحق، جماعة الدعوة کے امیر حافظ سعید، جے یو آئی نظریاتی کے سربراہ مولانا عصمت اللہ، کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنماء محمد احمد لدھیانوی، انصار الامہ کے سربراہ فضل الرحمان خلیل، پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہر اشرفی اور دیگر بھی موجود تھے۔
 
قبل ازیں دارالعلوم حقانیہ کے مہتمم مولانا سمیع الحق نے جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن اور دیگر رہنمائوں کو مدرسہ کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا۔ سید منور حسن نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق تربیت میں دینی مدارس کا کردار کلیدی ہے، انشاء اللہ تعالیٰ استعمای قوتوں کو شکست فاش ہونیوالی ہے، اُنہوں نے کہا کہ علماء کرام اور دینی مدارس کے طلبہ کو استعماری قوتوں کے خلاف فیصلہ کن جدوجہد میں ہر اول دستے کا کردار اداکرنا ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعة الدعوة کے سربراہ حافظ سعید، حافظ طاہر اشرفی، جے یو آئی نظریاتی کے سربراہ مولانا عصمت اللہ اور دیگر رہنمائوں نے کہا کہ دار العلوم حقانیہ ایک تاریخی دینی و علمی درسگاہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 168533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش