0
Tuesday 19 Jun 2012 03:22

کراچی، جامع مسجد نور ایمان کے پیش امام مولانا محمد امینی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

کراچی، جامع مسجد نور ایمان کے پیش امام مولانا محمد امینی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ بزرگ عالم دین و قائم مقام پیش امام مسجد و امام بارگاہ نور ایمان مولانا غلام محمد امینی دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید کر ہوگئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کراچی ناظم آباد نمبر 6 میں مسجد و امام بارگاہ نور ایمان کے قائم مقام پیش امام مولانا غلام محمد امینی کو دہشتگردوں نے اُس وقت دہشتگردی کا نشانہ بنایا جب وہ مسجد نور ایمان سے نماز مغربین کے بعد اپنے گھر کی جانب جارہے تھے کہ دہشتگردوں نے اُن پر فائرنگ کردی۔ شہید کی عمر 52 سال بتائی جاتی ہے۔

شہید کو فائرنگ کے نتیجے میں دو گولیاں لگیں، جس کے نتیجے میں مولانا موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ بعد ازاں شہید کا جسد خاکی عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد شہید کے جسد کو امام بارگاہ رضویہ سوسائٹی فیز 1 منتقل کر دیا گیا۔ شہید مولانا غلام محمد امینی کی نماز جنازہ منگل کے روز 4 بجے شام رضویہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین وادی حسین قبرستان میں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 172449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش