0
Thursday 12 Jul 2012 20:11

ہمارا مقصد پاکستان سمیت خطہ سے امریکہ و نیٹو ممالک کا انخلاء ہے، جے یو آئی (س)

ہمارا مقصد پاکستان سمیت خطہ سے امریکہ و نیٹو ممالک کا انخلاء ہے، جے یو آئی (س)
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (س) صوبہ خیبر پختونخوا کی مجلس عاملہ کا اجلاس قائم مقام صوبائی امیر حامدالحق حقانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری اکرام اللہ شاہد، مولانا محمد اسرائیل، قاری فقیر محمد، مولانا محمد حسیب حقانی، مولانا عبدالواحد، مولانا یوسف شاہ ہزاروی، محمد جمیل خان ایڈووکیٹ اور حافظ ایوب ڈیروی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں دفاع پاکستان کونسل قائد مولانا سمیع الحق، سید منور حسن، حافظ محمد سعید اور دیگر قائدین کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ اور حکومت کے نیٹو سپلائی کی بحالی کے بارے میں شرمناک فیصلے کے خلاف لاہور سے اسلام آباد تک ہونے والے لانگ مارچ پر قائدین کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ 

اجلاس میں کہا گیا کہ دفاع پاکستان کونسل قوم حمیت، عزت اور ملک کی خود مختاری اور سالیمت کے لئے سروں پر کفن باندھ کر میدان عمل میں اتر آئی ہے۔ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے پاکستان اور عالم اسلام کے خلاف مذموم ہتھکنڈوں کے بارے میں قوم کو بیدار کررہی ہے، اس جدوجہد میں جمعیت علماء اسلام کے کارکن تن من دھن کے ساتھ دفاع پاکستان کونسل کے شانہ بشانہ جدوجہد میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرینگے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ہماری جدوجہد پرامن ہے اور اس کا مقصد نہ صرف نیٹو سپلائی روکنا بلکہ خطہ باالخصوص پاکستان سے امریکا اور نیٹو ممالک کو باہر نکالنا ہے۔ اور اس سلسلے میں دفاع کونسل کے زیر اہتمام آئندہ ہفتے پشاور سے طورخم تک لانگ مارچ کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 178653
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش