0
Wednesday 12 Sep 2012 02:04

امریکہ کا اصل ٹارگٹ ایران نہیں پاکستان ہے، جنرل (ر) حمید گل

امریکہ کا اصل ٹارگٹ ایران نہیں پاکستان ہے، جنرل (ر) حمید گل
اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل کی رابطہ کمیٹی کے کنوینئر جنرل (ر) حمید گل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اصل دشمن امریکہ ہے، جو افغانستان میں ہاری ہوئی جنگ کو پاکستان میں منتقل کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ ہماری جنگ امریکہ، بھارت، اسرائیل اور ان کے حواریوں کے ساتھ ہے۔ جنرل حمید گل کا کہنا تھا کہ پاکستان حالت جنگ میں ہے، لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ حکمران انہی باطل قوتوں کی خدمت کرنے پر لگے ہوئے ہیں۔ یہ انتہائی خطرناک صورتحال ہے۔

خطاب کے دوران جنرل حمید گل کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی پاکستان کو نشانہ بنا کر چار مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ جن میں پاکستان کو نیو کلیائی صلاحیت سے محروم کرنا، اس کی اسلامی شناخت ختم کرنا، ڈی ملٹرائزیشن اور فوج کو عوام سے لڑانا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شمالی وزیرستان آپریشن کی غلطی نہ کی جائے، اگر ایسا کیا گیا تو ازلی دشمن بھارت کے بارڈر سے فوجیں ہٹا کر مغربی بارڈر پر لگانا پڑیں گی۔ اس سے کشمیر بھی فراموش ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کو پاکستان کی ایٹمی قوت برداشت نہیں ہے۔ وہ اس سے سخت خوفزدہ ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کا اصل ٹارگٹ ایران نہیں پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی بند ہونے سے ڈرون حملے، فورسز کے خلاف کارروائیاں اور خودکش حملے کم ہو گئے تھے، اسے مسلسل بند رہنا چاہیے تھا۔ بلوچستان میں مری اور بگٹی قبائل پاکستان کے خلاف نہیں ہیں۔ جنرل حمید گل نے کہا بلوچستان کے حالات خراب کرنے، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور ملک میں فرقہ واریت پھیلانے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں۔ قوم کو سازشیں ناکام بنانے کیلئے سڑکوں پر نکلنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 194684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش