0
Wednesday 26 Sep 2012 00:25
اگر قبائلی عوام محب وطن نہیں تو کوئی محب وطن نہیں، منور حسن

ہمارے حکمران امریکا کی ہر بات پر لبیک کہتے ہیں، مولانا سمیع الحق

ہمارے حکمران امریکا کی ہر بات پر لبیک کہتے ہیں، مولانا سمیع الحق
اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ ہمارے حکمران امریکا کی ہر بات پر لبیک کہتے ہیں، اگر شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا گیا تو پورا ملک اس کی لپیٹ میں آجائے گا۔ بنوں میں شمالی اور جنوبی وزیرستان کے عمائدین کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ امریکا نہیں چاہتا کہ قبائلی علاقوں میں امن ہو، اس لئے وہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کیلئے دبائو ڈال رہا ہے، جبکہ ہمارے حکمران امریکا کی ہر بات پر لبیک کہتے ہیں۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیر اور دفاع پاکستان کونسل کے رہنماء سید منور حسن کا کہنا تھا کہ اگر قبائلی عوام کے بارے میں کسی کو شک ہے کہ وہ محب وطن نہیں تو ملک میں کوئی بھی محب وطن نہیں۔ منور حسن نے کہا کہ جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان آپریشن میں جو نقصانات ہوئے ان کی تلافی ہونی چاہئے۔ جرگے سے جنرل (ر) حمید گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈرون حملوں کے خلاف مقدمہ عدالت میں لے کر گئے تھے مگر عدالت نے فیصلہ مقدمے کے خلاف کردیا۔
خبر کا کوڈ : 198635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش