0
Sunday 21 Oct 2012 18:31

شہباز شریف کی ڈرامہ بازی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اعجاز درانی

شہباز شریف کی ڈرامہ بازی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اعجاز درانی
اسلام ٹائمز۔ صدارتی کیمپ آفس بلاول ہاؤس کے ترجمان اعجاز درانی نے کہا کہ لاہور میں پنجاب یوتھ فیسٹول میں مقدس قومی ترانے کے بعد میاں شہباز شریف کی تقریر اور ڈرامہ بازی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ترجمان اعجاز درانی نے کہا کہ پاکستان کے مقدس قومی ترانے کو اپنے ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھانا کسی بھی محب وطن پاکستانی کو زیب نہیں دیتا۔ اگر ” چھوٹے میاں “ اپنے اس پروگرام کے ذریعے پاکستانی قومی ترانے کو بین الاقوامی شہرت دینے کی حد تک محدود رکھتے تو پاکستان پیپلز پارٹی انہیں خراج تحسین پیش کرتی لیکن شہباز شریف نے ایک مرتبہ پھر یہ بات ثابت کر دی کہ ن لیگ درحقیقت ” ناگ لیگ “ ہے جو اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے لیے کچھ بھی کرسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ناگ لیگ نے اپنی پوری زندگی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور صدر مملکت آصف علی زرداری کو زخم پہنچا کر ان پر نمک پاشی کی۔ اعجاز درانی نے یاد دہانی کرائی کہ شریف برادران کے پیر و مرشد جنرل ضیاء نے ہمیشہ دین اسلام اور پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کو استعمال کرکے ملک اور قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جس کا خمیازہ آج تک عالم اسلام اور پاکستان بھگت رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 205264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش