0
Thursday 31 Jan 2013 09:42

روشنیوں کا شہر کراچی قبرستان میں تبدیل ہو گیا ہے، آل پاکستان مسلم لیگ

روشنیوں کا شہر کراچی قبرستان میں تبدیل ہو گیا ہے، آل پاکستان مسلم لیگ
اسلام ٹائمز۔ اے پی ایم ایل سندھ کے چیف آرگنائزر سردار غلام مصطفی خاصخیلی اور جنرل سیکریٹری سندھ شاہد قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکمران اندھے، گونگے اور بہرے ہوگئے ہیں جنہیں غریب مظلوم عوام کی آواز بھی سنائی نہیں دیتی۔ تاہم حکمرانوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اور نت نئے ٹیکس عوام پر لگا کر دن بدن مہنگائی میں اضافہ اور عوامی مسائل میں اضافہ کر دیا ہے۔ غریب عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روشینوں کا شہر کراچی قبرستان میں تبدیل ہوگیا ہے۔ کراچی جل رہا ہے، بے شمار لوگ ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہو رہے ہیں اور حکومت سب ٹھیک ہے کا راگ الاپ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ رحمان ملک اپنے بیان کے ذریعے ماہ فروری میں دہشت گردی میں اضافے کے حوالے سے عوام کے دلوں میں اور خوف پھیلا رہے ہیں۔ ان کے پاس خبریں تو ہیں مگر اس کا کوئی حل نہیں ہے۔ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مملکت پاکستان کی سب سے بڑی بد قسمتی یہی ہے کہ یہاں نظام حکومت تو موجود ہے لیکن اس نظام کو چلانے کے لئے اصل جمہوری نظام موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہی جمہوری نظام شفاف طریقہ انتخابات کے ذریعے قائم کیا جائے اور اس جمہوری نظام کیلئے وڈیرے، جاگیردار نہ کھڑے کئے جائیں تو یہ غریب عوام کے حق میں بہتر ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 235999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش