0
Saturday 23 Mar 2013 22:50

فریال تالپور کی سربراہ اسلامی تحریک علامہ ساجد نقوی سے اہم ملاقات

فریال تالپور کی سربراہ اسلامی تحریک علامہ ساجد نقوی سے اہم ملاقات
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی راہنما فریال تالپور نے اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی  رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق اس موقع تمام سیاسی اور ملکی امور پر گفتگو کی گئی، پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آئندہ عام انتخابات میں تعاون کی اپیل کی گئی۔ تفصیلی ملاقات میں اسلامی تحریک پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے طریقہ کار پر بھی غور کیا گیا۔ جس کے بعد مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، اسلامی تحریک پاکستان کے وفد میں علامہ ساجد نقوی کے ہمراہ علامہ عارف حسین واحدی، علامہ رمضان توقیر، علامہ شبیر میثمی اور وزارت نقوی ایڈووکیٹ شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 248737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش