0
Wednesday 3 Apr 2013 23:27

پيپلزپارٹی پنجاب کے صدر نے اپنی تعلیمی اسناد ميڈيا کے سامنے پيش کر ديں

پيپلزپارٹی پنجاب کے صدر نے اپنی تعلیمی اسناد ميڈيا کے سامنے پيش کر ديں
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر مياں منظور وٹو نے کہا ہے کہ ان کی اسناد اصلی ہيں، آٹھ سال اسپيکر رہا، نو مرتبہ منتخب ہوا، کيا ميٹرک پاس بھی نہيں تھا۔ انہوں نے کہا کہ غير جانبدار اليکشن کميشن پارليمنٹ نے بنايا ہے، وہ گھٹن کی فضا ختم کرے، پوری دنيا ميں ووٹر ہی اميدواروں کے کردار کا فيصلہ کرتے ہيں، آيت الکرسی نہ سنانے پر 62، 63 لاگو نہيں ہونا چاہئیے۔ ايک سوال پر مياں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسيم پر کوئی اختلاف نہيں، ق ليگ سے بھی سيٹ ايڈجسٹمنٹ ہوگئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ چيئرمين پاکستان پيپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہی انتخابی مہم چلائيں گے۔ مياں منظور وٹو نے صحافيوں کو بتايا کہ انہوں نے انيس سو چھپن ميں ميٹرک، اٹھاون ميں ايف اے اور انيس سو اکسٹھ ميں گریجوایشن کیا تھا۔


خبر کا کوڈ : 251269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش