2
0
Sunday 7 Apr 2013 00:10

پشاور، امامیہ جرگہ کے رہنماء مظفر اخونزادہ پر کالعدم سپاہ صحابہ کے شرپسندوں کا احاطہ عدالت میں حملہ

پشاور، امامیہ جرگہ کے رہنماء مظفر اخونزادہ پر کالعدم سپاہ صحابہ کے شرپسندوں کا احاطہ عدالت میں حملہ
اسلام ٹائمز۔ کالعدم سپاہ صحابہ کے شرپسندوں نے جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں امامیہ جرگہ خیبر پختونخوا کے رہنماء مظفر علی اخونزادہ پر اس وقت حملہ کر دیا جب وہ تکفیری گروہ کے امیدواروں کے خلاف درخواست عدالت میں دائر کرنے کے بعد باہر آرہے تھے۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے مظفر علی اخونزادہ نے بتایا کہ انہوں نے سیشن عدالت میں الیکشن میں حصہ لینے والے کالعدم سپاہ صحابہ کے امیدواروں ابراہیم قاسمی، اسماعیل درویش، سعید الرحمٰن صافی اور دیگر کے خلاف درخواست جمع کروائی۔ جب وہ عدالت سے باہر آئے تو وہاں موجود سپاہ صحابہ کے شرپسندوں نے ان پر حملہ کر دیا، جس کے بعد انہوں نے سیشن جج کو آکر آگاہ کیا اور کالعدم جماعت کے رہنماوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرا دی۔ واضح رہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ہوتے ہیں، تاہم اس کے باوجود شرپسند مظفر علی اخونزادہ پر باآسانی حملہ آور ہوگئے۔ مظفر علی اخونزادہ نے بتایا کہ انہوں نے الیکشن میں حصہ لینے والے کالعدم جماعت کے رہنماوں کے خلاف درخواست دائر کی ہے، تاکہ ان کو نااہل قرار دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 252140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

اچھی خبر ہے, شکریہ
thanks
منتخب
ہماری پیشکش