0
Thursday 25 Apr 2013 17:59

عوام دہشتگرد عناصر کیخلاف ووٹ دے کر دینی و قومی فریضہ ادا کریں، طارق محبوب

عوام دہشتگرد عناصر کیخلاف ووٹ دے کر دینی و قومی فریضہ ادا کریں، طارق محبوب
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنماء و قومی اسمبلی حلقہ این اے 244 کے امیدوار طارق محبوب نے کہا ہے کہ بم دھماکوں اور دہشت گردی کے ذریعے عوام کو انتخابی عمل سے دور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے انتخابی حلقہ سمن آباد کے دورے کے موقع پر علماء، مشائخ، معززین، عوام اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ طارق محبوب نے کہا کہ عوام دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنا کر 11 مئی کو عام انتخابات میں پوری قوم و ملک کی تقدیر بدلنے کا فیصلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ انتہاء پسند، دہشت گرد عناصر پاکستان میں جمہوری عمل کو نقصان پہنچانے اور روکنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل اپنے انتخابی منشور پر اور انتخابی نشان گھوڑے پر انتخابات میں حصہ لے کر اپنا آئینی، قومی اور جمہوری کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 11 مئی کو مقابلہ درود اور بارود والوں کے درمیان ہو گا اور پاکستان بچانے اور پاکستان توڑنے والے مدمقابل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں محب وطن اور امن پسند عوام کا خاموش ووٹ قیام امن کے لئے فیصلہ کن کر دار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام دہشت گردی، بدامنی، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے عذ اب سے نجات کے لئے 11 مئی کو گھروں سے نکل کر کراچی کو بچانے اور بنانے کے لئے اپنا دینی قومی فریضہ ادا کریں۔ طارق محبوب نے کہا کہ ہمارا ماضی، حال اور مستقبل روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ ہمارے عشق و محبت کا مرکز و محور گنبد خضرہ ہے۔ انقلاب مصطفےٰ ہماری منزل ہے اور ہم اپنے قائد صاحبزادہ فضل کریم مرحوم کے مشن کے وارث اور امین ہیں۔
خبر کا کوڈ : 257915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش