0
Sunday 12 May 2013 22:44

بلوچستان میں پشتونخوا میپ اور مسلم لیگ (ن) نے بھاری اکثریت حاصل کرلی

بلوچستان میں پشتونخوا میپ اور مسلم لیگ (ن) نے بھاری اکثریت حاصل کرلی

اسلام ٹائمز۔ عام انتخابات کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت بلوچستان میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن نے بھاری اکثریت حاصل کی ہے۔ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 1 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے طاہر محمود خان، حلقہ پی بی 2 سے مجلس وحدت مسلمین کے سید محمد رضا رضوی، حلقہ پی بی 3 سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے نواب ایاز خان جوگیزئی، حلقہ پی بی 4 سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سردار رضا محمد بڑیچ، حلقہ پی بی 5 سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نصر اللہ زیرے، حلقہ پی بی 6 سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منظور احمد کاکڑ، حلقہ پی بی 7 زیارت سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے مولانا گل محمد دمڑ، حلقہ پی بی 8 پشین سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سید لیاقت آغا، حلقہ پی بی 9 پشین ٹو سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے عبدالمالک، حلقہ پی بی 10 پشین تھری سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سردار مصطفیٰ خان ترین، حلقہ پی بی 11 قلعہ عبد اللہ ون سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، حلقہ پی بی 12 قلعہ عبداللہ ٹو سے عوامی نیشنل پارٹی کے انجینئر زمرک خان اچکزئی نے بھاری مقدار میں ووٹ حاصل کرکے میدان مرا لیا ہے۔

اسی طرح حلقہ پی بی 13 سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے عبد المجید اچکزئی، حلقہ پی بی 14 لورالائی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے در محمد ناصر، حلقہ پی بی 15 موسیٰ خیل سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے مولوی معاذ اللہ، حلقہ پی بی 16 لورالائی ٹو سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے عبید اللہ جان بابت، حلقہ پی بی 17 بارکھان سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سردار عبدالرحمان کھیتران، پی بی 18 شیرانی کم ژوب سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے مفتی گلاب، حلقہ پی بی 19 سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے شیخ جعفر مندوخیل، حلقہ پی بی 20 قلعہ سیف اللہ سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے مولانا عبدالواسع، حلقہ پی بی 21 سبی سے آزاد امیدوار سردار سرفراز ڈومکی، حلقہ پی بی 22 ہرنائی کم سبی سے پشتونخوا ملی عوامی کے عبدالرحیم زیارتوال، حلقہ پی بی 23 کوہلو سے پاکستان مسلم لیگ ن کے نوابزادہ جنگیز مری، حلقہ پی بی 24 ڈیرہ بگٹی سے آزاد امیدوار سرفراز بگٹی،حلقہ پی بی 25 جعفر آباد سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار جان محمد جمالی،حلقہ پی بی 26 جعفر آباد ٹو سے راحت بی بی کامیاب قرار پائی ہیں۔

حلقہ پی بی 27 جعفر آباد تھری سے مسلم لیگ ن کے میر اظہار حسین کھوسہ، حلقہ پی بی 28 نصیر آباد ون سے پاکستان مسلم لیگ ن کے میر غفور لہڑی، حلقہ پی بی 29 نصیر آباد ٹو سے آزاد امیدوار میر ماجد ابڑو، حلقہ پی بی 30 بولان ون سے آزاد امیدوار میر عاصم کرد گیلو، حلقہ پی بی 31 بولان ٹو سے میر آزاد امیدوار میر عامر رند، حلقہ پی بی 32 جھل مگسی سے انتخابات ملتوی کردیئے گئے، حلقہ پی بی 33 خضدار ون سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری بھاری اکثریت کیساتھ صوبائی اُمیدار منتخب ہوئے ہیں۔ جبکہ حلقہ پی بی 34 خضدار ٹو سے اسلم بزنجو، حلقہ پی بی 35 خضدار تھری سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ تاہم اس حلقے کے نتائج اب تک سامنے نہیں آئے، حلقہ پی بی 36 قلات ون سے نیشنل پارٹی کے میر خالد خان لانگو، حلقہ پی بی 37 قلات ٹو سے بی این پی عوامی کے ظفر زہری جیتے ہیں۔

 حلقہ پی بی 38 مستونگ کم کوئٹہ سے نیشنل پارٹی کے نواب محمد خان شاہوانی، حلقہ پی بی 39 چاغی ون سے آزاد امیدوار میر امان اللہ نوتیزئی، حلقہ پی بی 40 نوشکی سے آزاد امیدوار حاجی غلام دستگیر بادینی، حلقہ پی بی 41 آواران سے آزاد امیدوار میرقدوس بزنجو، حلقہ پی بی 42 پنجگور ون اور حلقہ پی بی43 پنجگو ر ٹو کے نتائج ک ااعلان تاحال نہیں کیا گیا۔ حلقہ پی بی 44 لسبیلہ ون سے میر جام کمال، حلقہ پی بی 45 لسبیلہ ٹو سے آزاد امیدوار سردار صالح محمد بھوتانی، حلقہ پی بی 46 خاران سے پاکستان مسلم لیگ ق کے میر عبد الکریم نوشیروانی، حلقہ پی بی 47 واشک سے آزاد امیدوار مجیب الرحمان محمد حسنی، حلقہ پی بی 48 کیچ ون سے نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، حلقہ پی بی 49 کیچ ٹو سے نیشنل پارٹی کے عظیم بلیدی، حلقہ پی بی 50 کیچ تھری سے نیشنل پارٹی کے اکرم دشتی، حلقہ پی بی 51 گوادر سے میرحمل کلمتی کامیاب ہوئے۔

خبر کا کوڈ : 263227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش