0
Thursday 11 Jul 2013 00:05

اسحاق ڈار سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق، امریکی سفیر نے عام انتخابات میں مسلم لیگ نواز کی کامیابی اور حکومت کی تشکیل پر وزیر خزانہ کو مبارکباد دی اور ملک کی اقتصادی صورتحال بہتر بنانے کیلئے نومنتخب جمہوری حکومت کے اقدامات کو حوصلہ افزا قرار دیا۔ امریکی سفیر نے یقین دلایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھا جائے گا۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارتی و معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 281759
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش