0
Sunday 28 Jul 2013 00:26

سنی اتحاد کونسل کا پارا چنار بم دھماکوں کیخلاف اتوار کو یوم مذمت منانیکا اعلان

سنی اتحاد کونسل کا پارا چنار بم دھماکوں کیخلاف اتوار کو یوم مذمت منانیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور دوسرے راہنماؤں حاجی محمد حنیف طیب، علامہ محمد شریف رضوی، پیر محمد اطہر القادری، طارق محبوب، پیر فضیل عیاض قاسمی، محمد نواز کھرل، پیر سیّد محمد اقبال شاہ، مفتی محمد سعید رضوی، علامہ حامد سرفراز، مفتی محمد حسیب قادری، میاں فہیم اختر نے پارا چنار میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس سانحہ کے خلاف اتوار 28 جولائی کو ملک بھر میں یومِ مذمت منانے کا اعلان کیا ہے۔

راہنماؤں نے کہا ہے کہ مقدس مہینے میں بے گناہوں کا خون بہانا اسلام کی خدمت نہیں، کون سی شریعت بے گناہ انسانوں کے قتل کی اجازت دیتی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہیں، حکومت پچاس دنوں میں دہشت گردی کے خلاف کوئی لائحہ عمل نہیں بنا سکی، دہشت گردی کے خلاف اے پی سی کے انعقاد میں تاخیر افسوسناک ہے، حکمران اور کتنے پاکستانیوں کے مرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ موت کے گھاٹ اتر رہے ہیں اور حکومت نئی سکیورٹی پالیسی بنانے میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے، چیف جسٹس قوم کو بتائیں کہ کسی ایک دہشت گرد کو بھی اب تک سزا کیوں نہیں مل سکی، ریاستی اداروں کو طالبان نواز عناصر سے پاک کرنا ہوگا، دہشت گردی کے تازہ واقعات سے مذاکرات کے حامیوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اب دہشت گردوں کے خلاف مارو یا مر جاؤ کی پالیسی اپنانا ہوگی، پوری قوم، حکومت اور اپوزیشن دہشت گردی کے خاتمے کے ایجنڈے پر متحد ہو جائے۔
خبر کا کوڈ : 287441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش