0
Friday 26 Jul 2013 21:05

قراقرم انٹرنیشنل یورنیورسٹی میں آئے روز جھگڑے قابل تشویش ہیں، سید وقار رضوی

قراقرم انٹرنیشنل یورنیورسٹی میں آئے روز جھگڑے قابل تشویش ہیں، سید وقار رضوی
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ روز قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے صدر جے ایس او قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سید وقار حسین رضوی نے کہا کہ یونیورسٹی میں آئے روز جھگڑے اور حالات خراب ہونا معمول بن چکا ہے جو کہ قابل تشویش ہے۔ یونیورسٹی کے حالات خراب کرانے میں وائس چانسلر کا براہ راست ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر کے دور میں آئے روز جھگڑے معمول بن چکے ہیں۔ جس سے یونیورسٹی کا امیج خراب ہو رہا ہے اور یونیورسٹی کا تعلیمی میعار بد سے بدتر ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو اساتذہ اور ایڈمنسٹرشن ممبران وائس جانسلر کی بےجا حمایت کر رہے ہیں دراصل وہ یونیورسٹی اور علاقے سے مخلص نہیں ہیں اور ممبران شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں موجودہ تمام طلبا تنظیموں نے بارہا وائس چانسلر کو فارغ کرنے کا مطالبہ کیا مگر ابتک وائس چانسلر کو فارغ نہ کرنے کی وجہ سے یونیورسٹی میں آئے روز جھگڑے ہو رہے ہیں جس کہ وجہ سے تعلیمی نظام درہم برہم ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں کوئی بڑا حادثہ رونما ہونے سے قبل وائس چانسلر کو فارغ کرکے کسی مخلص اور تعلیم دوست شخص کو وائس چانسلر مقرر کیا جائے تاکہ گلگت بلتستان کے اعلیٰ تعلیمی ادارے کا تشخص برقرار رہ سکے تاکہ طلبا و طالبات اپنے مستقبل کے لئے کوشاں ہو سکیں۔
خبر کا کوڈ : 287649
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش