0
Thursday 15 Aug 2013 11:07

عراق، سڑک کنارے بم دھماکے، 14 افراد جاں بحق

عراق، سڑک کنارے بم دھماکے، 14 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ عراق کے شہر بعقوبہ میں بدھ کے روز سڑک کنارے دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ایک بم شہر کے مرکز میں واقع ایک کیفے میں پھٹا، جبکہ دوسرا ایک آئس کریم کی دکان کے قریب پھٹا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی جنگ کے شکار اس ملک میں مختلف واقعات کے دوران 13 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ 12 اگست کو بغداد کے شمال میں ایک کیفے پر خود کش حملے میں 16 افراد مارے گئے تھے۔ تاحال کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم القائدہ سے منسلک گروپ ماضی میں اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث رہ چکے ہیں۔ 

عراق میں رواں سال تشدد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کے بارے میں بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ سب کچھ سعودی عرب اور امریکہ کے اشارے سے ہورہا ہے تاکہ عراق میں کوئی ایسی حکومت پروان نہ چڑھے جس پر ایران کا اثر و رسوخ ہو۔ 

2006ء اور 2007ء کے فرقہ وارانہ تشدد کے بعد سے عراق میں اس طرح کی واقعات میں کمی آئی ہے تاہم حکومت کو ناکام ثابت کرنے کے لیے عسکریت پسند ابھی بھی سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ 

اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق عراق میں رواں سال حملوں کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3,438 جبکہ اوسطاً اس جنگ زدہ ملک میں روز 15 افراد مارے گئے۔
خبر کا کوڈ : 292670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش