0
Friday 16 Aug 2013 09:08

بھارت جان لے کشمیری آزادی لے کر رہیں گے، بیرسٹر افتخار

بھارت جان لے کشمیری آزادی لے کر رہیں گے، بیرسٹر افتخار
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن قانون ساز اسمبلی بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویداروں کا حقیقی چہرہ بے نقاب ہو چکا، پیدائشی حق مانگنے پر کشمیریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن ان اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیری ڈرنے والے نہیں ہیں۔ لاکھوں جانوں کی قربانیاں دینے کے باوجود جدوجہد جاری و ساری ہے۔ جائز حق مانگنے پر بندوق کی گولی سے خاموش نہیں کروایا جا سکتا۔ پاکستان کی امن خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں ںے گذشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن قائم نہیں ہو سکتا، عالمی برادری بھارت کی جانب سے بے گناہ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے خطہ میں امن کے قیام کے لیے کردار ادا کرے۔ دو ایٹمی طاقتوں کی سرحدوں پر گرما گرمی کوئی معمولی بات نہیں۔ انھوں نے کہا کہ کشمیریوں ںے جدوجہد آزادی کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جو رہتی دنیا تک یار رکھی جائیں گی، قربانیوں کا یہ سلسلہ رکا نہیں، بھارتی افواج آزاد کشمیر کے بے گناہ شہریوں کو لائن آف کنٹرول سے اٹھا کر لے جاتے ہیں اور انھیں شہید کر کے بے بنیاد الزامات لگاتے ہیں۔ اس طرح کے جھوٹے پراپیگنڈہ کو کوئی نہیں مانتا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے انسانیت سوز مظالم کا عالمی ادارے نوٹس لیتے ہوئے بھارت کا اصل چہرہ سامنے لائیں۔ گذشتہ چند ماہ کے دوران سرحدی علاقوں اور لائن آف کنٹرول پر بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات انتہائی تشویشناک ہیں پاکستان اور کشمیری عوام مکروہ بھارتی عزائم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں خطہ کا امن تباہ نہیں ہونے دینا چاہتے لیکن امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
خبر کا کوڈ : 292956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش