0
Saturday 3 Jul 2010 13:16

عراق کی سیاسی پارٹیاں قومی مفادات کو مدنظر رکھیں، نمائندہ آیت اللہ العظمی سیستانی

عراق کی سیاسی پارٹیاں قومی مفادات کو مدنظر رکھیں، نمائندہ آیت اللہ العظمی سیستانی
اسلام ٹائمز – فارس نیوز ایجنسی کے مطابق کربلا کے ممتاز عالم دین اور آیت اللہ العظمی سیستانی کے نمائندے آیت اللہ عبدالمہدی کربلائی نے عراق کی سیاسی پارٹیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ حکومت کی تشکیل میں اپنے پارٹی مفادات سے بالاتر ہو کر صرف قومی مفادات کو مدنظر رکھیں۔ یہ بات انہوں نے کربلا میں گذشتہ روز نماز جمعہ کے خطبے میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے انتخابات کو برگزار ہوئے چار ماہ ہو چکے ہیں اور عراقی عوام بے صبری کے ساتھ نئی حکومت کی تشکیل کا انتظار کر رہے ہیں۔
آیت اللہ العظمی سیستانی کے نمائندے نے کہا کہ ہمارا سیاسی پارٹیوں سے مطالبہ ہے کہ وہ جلد از جلد نئی حکومت کی تشکیل پر اتفاق رائے حاصل کریں اور اس قانونی اور قومی مطالبے کو پورا کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ نئی حکومت کی تشکیل میں سستی کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
آیت اللہ عبدالمہدی کربلائی نے نئی حکومت کی تشکیل میں صحیح معیاروں کی رعایت پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 29905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش