0
Wednesday 2 Oct 2013 18:17

فوج پر حملے کرنیوالوں سے مذاکرات حب الوطنی کے تقاضوں کیخلاف ہیں، حامد رضا

فوج پر حملے کرنیوالوں سے مذاکرات حب الوطنی کے تقاضوں کیخلاف ہیں، حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل ہم خیال جماعتوں کے ساتھ مل کر بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، ریاست نے عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی زلزلے کی زد میں ہے، حکومت نے پٹرول اور بجلی کی قیمتیں بڑھاکر عوام کو عید قربان سے پہلے قربان کر دیا ہے، پاک فوج پر حملے کرنے والوں سے مذاکرات حبّ الوطنی کے تقاضوں کیخلاف ہیں، دہشت گردوں سے مذاکرات کیے گئے تو پچاس ہزار شہداء کی روحیں ہمیں معاف نہیں کریں گی، حکومت بزدلی اور مصلحتیں چھوڑ کر ریاست کی اتھارٹی کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے،طالبان کی طرف سے مسلسل دہشت گردی کے واقعات کے بعد قوم کی واضح اکثریت طالبان سے مذاکرات نہیں آپریشن کی حامی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’گو امریکہ گو طالبان تحریک‘‘ کے سلسلہ میں جامعہ رضویہ میں امن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ بھارت الزام تراشی کی پالیسی ترک کرے،بھارتی وزیرخارجہ کے پاک فوج پر بے بنیاد الزامات قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری حکومتی ناکامی ہے، حکومتی ادارے خاموش تماشائی بن کر عوام کو لٹتا دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیرخزانہ کو ساہوکاروں کے کالے دھندے کو بند کروانا ہو گا، حکومت اور عوام متحد ہو کر دست قاتل کو روکیں، بہتے خون کو روکنے کے لیے علماء و مشائخ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
خبر کا کوڈ : 307549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش