0
Monday 30 Dec 2013 00:32

پرامن احتجاج کرنا تحریک انصاف کا جمہوری حق ہے، گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، پاکستان تحریک انصاف

پرامن احتجاج کرنا تحریک انصاف کا جمہوری حق ہے، گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، پاکستان تحریک انصاف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کراچی میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی کی قیادت میں کارکنوں کے پرامن احتجاج پر پولیس گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پرامن احتجاج کرنا تحریک انصاف کا جمہوری حق ہے، گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے لئے احتجاج کیا ہے نا کہ تحریک انصاف نے کوئی غلط کام کیا تحریک انصاف نے ہمیشہ عوام کی مسائل کے حل کے لئے آواز بلند کی ہے، سڑکیں بند کیے بغیر بھی کھربوں پتی زرداری فیملی بلاول ہائوس میں رہ سکتی ہے، شاہراہ عام کو بند کرنا بنیادی حقو ق سلب کرنے کے مترادف ہے۔ پیپلزپارٹی کو عوام کے مسائل حل کرنے میں کئی دلچسپی نہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت عدالتی احکامات پر عمل درآمد کروانے پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے پر امن احتجاج کے موقع پر جس بدمعاشی اور غنڈہ گردی کا پیپلزپارٹی اور انتظامیہ نے مظاہرہ کیا ہے اس سے ان کا دوغلا پن عوام کے سامنے کھل کر آ گیا ہے سند ھ میں پیپلزپارٹی کے اوچھے ہتکھنڈوں سے تحریک انصاف کے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔
خبر کا کوڈ : 335499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش