0
Friday 24 Jan 2014 00:58

ایم ڈبلیو ایم کا مذاکرات پر شہداء کے ورثاء کے اطمنان کے بعد دھرنے ختم کرنیکا اعلان

ایم ڈبلیو ایم کا مذاکرات پر شہداء کے ورثاء کے اطمنان کے بعد دھرنے ختم کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین نے شہداء کے ورثاء کے اطمنان کے بعد ملک بھر میں جاری دھرنے ختم کرنیکا اعلان کر دیا ہے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے حکومت پر واضح کیا ہے کہ وہ اپنے وعدے پر قائم رہتے ہوئے تحفظ فراہم کرے اور لوگوں کو جان و مال کی سکیورٹی دے بصورت دیگر ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا اور اسلام آباد میں بھی دھرنا دیا جائے گا اور پارلیمنٹ کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ اس کے بعد حکمرانوں کو ایوانوں سے نکال باہر کیا جائیگا۔
اس سے پہلے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہزارہ برادری سے مذاکرات کئے، جس کے بعد ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ عبدالخالق ہزارہ نے شہداء کے ورثاء کو مذاکرات پر اعتماد میں لئے بغیر اسٹیج پر پہنچ کر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔ جس پر دھرنے کے شرکاء نے ان کے اس اعلان کو رد کر دیا۔ اس پر مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے اعلان کیا کہ جب تک شہداء کے ورثاء یہاں موجود ہیں، پورے پاکستان میں دھرنے جاری رہیں گے۔ ہم شہداء کے ورثاء کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ تاہم کچھ دیر بعد ورثاء نے مذاکرات پر اپنے اطمنان کا اظہار کر دیا، جس پر مجلس وحدت مسلمین نے ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 344354
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش