0
Sunday 16 Feb 2014 11:18

مسلم کانفرنس ریاستی تشخص اور وقار کی جنگ لڑ رہی ہے، سردار عتیق

مسلم کانفرنس ریاستی تشخص اور وقار کی جنگ لڑ رہی ہے، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس کے نظریاتی اور جانثار کارکن تنہا تین حکومتوں سے کامیابی سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ چوہدری مجید کو اسلام آباد اور پنجاب کی حکومتیں سرکاری ریسٹ ہائوسسز، پروٹو کول، یوتھ قرضہ سکیم، پنجاب مرکز اور ٹھیکوں کا لالچ و ایڈجسٹمنٹس کا جھانسہ دیے رہی ہیں۔ مسلم کانفرنس ریاستی تشخص اور وقار کی جنگ لڑ رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان نے مسلم کانفرنس پر پابندی لگائی۔ آزاد کشمیر اور گلگت و بلتستان میں مسلم کانفرنس کا راستہ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ روکنا چاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منوٹہ، اخروٹہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس دوران نواز لیگ کے ابرارعالم، اعجاز بابر، عابد صابری نے اپنے قبیلے سمیت مسلم کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کیا۔ 

سردار عتیق نے کہا کہ میثاق جمہوریت کا اصل مقصد اپنی اپنی باری پر ملکی وسائل کو لوٹنا اور پاکستان کے قومی اداروں کو کوڑیوں کے بھائو ہندوستانی تاجروں کو فروخت کرنا ہے۔ وہ اب آزاد کشمیر کو بھی بیچنا چاہتے ہیں۔ بلوچ کے عوام متحد ہو کر سیاسی ڈاکہ زنی کا مقابلہ کریں۔ انھوں نے کہا کہ نواز لیگ آزاد کشمیر کے قیام کے مقاصد سامنے آنے شروع ہو گئے ہیں۔ آزاد کشمیر گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے لیے وزارت امور کشمیر کی طرف سے جائزہ کمیٹی کی تجویز کے بعد اب بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے۔ لیکن پاکستان کے ایوان اقتدار میں بیٹھے ہوئے لوگ سن لیں کہ ریاست کا بچہ بچہ کٹ مرے گا لیکن ریاست کی اکائی کو تقسیم نہیں ہونے دے گا۔ ریاست جموں و کشمیر ایک ناقابل تقسیم اکائی ہے۔ اسے دنیا کی کوئی طاقت تقسیم نہیں کر سکتی۔ انھوں نے کہا کہ بلوچ کے عوام نے غیرریاستی سیاست کو ختم کرنے کا تہیہ کر لیا ہے اور 22 فروری کو اس کا کفن دفن کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 352168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش