0
Monday 17 Feb 2014 00:38

سعودی عرب پاکستان کو خوشحال، توانا اور معاشی میدان میں متحرک دیکھنے کا خواہش مند ہے،شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز

سعودی عرب پاکستان کو خوشحال، توانا اور معاشی میدان میں متحرک دیکھنے کا خواہش مند ہے،شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز
اسلام ٹائمز۔ سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان سے اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ میرے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔ سعودی ولی عہد نے اسپیکر قومی اسمبلی، وزیر دفاع اور مشیر خارجہ سے الگ الگ ملاقات کی، ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ سعودی ولی عہد نے وزیر دفاع خواجہ آصف سے دفاعی تعلقات کے فروغ اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے افغانستان میں قیام امن اور خطے کی صورتحال پر بات کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات میں سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو خوشحال، توانا اور معاشی میدان میں متحرک دیکھنے کا خواہش مند ہے، انہوں نے کہا کہ وہ ضرورت پڑنے پر اپنے پاکستانی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہو ں گے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ اعلی سطح کے باہمی دوروں سے تعلقات کو مزید وسعت اور فروغ حاصل ہو گا۔ سعودی ولی عہد پیر کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 352377
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش