0
Friday 14 Mar 2014 21:42

احرار الہند نے پشاور اور کوئٹہ دھماکوں کی ذمے داری قبول کرلی

احرار الہند نے پشاور اور کوئٹہ دھماکوں کی ذمے داری قبول کرلی
اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز سے بات کرتے ہوئے تنظیم ’’احرارالہند‘‘ کے سربراہ عمر قاسمی کا کہنا تھا کہ پشاور اور کوئٹہ میں ہونے والے دونوں بم دھماکے ہم نے کیے، ہمارا حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں اور آئندہ بھی اس طرح کے حملے کیے جائیں گے جب کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دھماکوں سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ آج پشاور کے نواحی علاقے پٹہ تل بازار میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر خود کش حملے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور اے ایس آئی سمیت 35 افراد زخمی ہو گئے تھے جب کوئٹہ میں پرنس روڈ پر سائنس کالج چوک پر دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔

اسلام آباد کی ضلع کچہری میں 3 مارچ کو جو خودکش حملہ اور بم دھماکا کیا گیا تھا اس کی ذمہ داری بھی ’’احرارالہند‘‘ نامی تنظم نے قبول کی تھی جس میں جج سمیت 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے جب کہ تنظیم کے ترجمان کا برطانوی نشریاتی ادارے سے فون پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں شریعت کے نفاذ تک ہم اپنی کاروائیاں جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 361774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش