0
Friday 21 Mar 2014 12:08

سعودی امداد کی مخالفت دراصل پاکستان کی مخالفت ہے، حافظ سعید

سعودی امداد کی مخالفت دراصل پاکستان کی مخالفت ہے، حافظ سعید
اسلام ٹائمز۔ جماعۃ الدعواہ کے کمانڈر حافظ سعید نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا پاکستان کے خلاف لابنگ کر رہا ہے اور پاکستان میں بجلی، پانی اور صنعت و زراعت کی تباہی کا ذمہ دار بھارت ہے۔ انہوں نے مسلمانوں میں فرقہ وارانہ جنگ کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ شام میں ہونے والی جنگ کو امریکہ ایک سازش کے تحت فرقہ وارانہ جنگ کا روپ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ لیکن حافظ سعید نے سعودی عرب کی شام میں مداخلت اور پاکستان کو دیئے گئے اربوں ڈالر کے حوالے سے کہا کہ یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو امداد دی ہو، جو لوگ اس کو کسی سازشی عمل کا نام دے رہے ہیں وہ پاکستان میں رہتے ہوئے پاکستان کی مخالفت کر رہے ہیں۔ لشکر طیبہ کی طرف سے نظریہ پاکستان مہم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینا نظریہ پاکستان کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج قائد اعظم ہوتے تو وہ ہرگز ایسا نہ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنی عقل سے کام نہیں لیتا بلکہ انڈیا کے کہنے پر میرے خلاف بے بنیاد الزامات لگاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 364205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش